Categories: ورلڈ

ایئر کولر پر جھگڑا، دلہن شدید غصہ میں آگئی ،شادی سے انکار کر دیا

بھارت میں ایک انتہائی عجیب واقعہ پیش آیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کررہا ہے

ایئر کولر پر جھگڑا، دلہن شدید غصہ میں آگئی ،شادی سے انکار کر دیا

گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور لوگ اس کے لئے مختلف طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ مڈل کلاس طبقہ زیادہ تر ایئر کولر استعمال کرتا ہے۔ گھر میں ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے وہ کولر کے قریب تر ہو کر بیٹھے تاکہ گرمی کی شدت کا کم سے کم احساس ہو۔

گزشتہ دنوں بھارت میں ایک انتہائی عجیب واقعہ پیش آیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کررہا ہے۔

اترپردیش کے ضلع بلیا میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب باراتی ایئرکولر کے قریب بیٹھنے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔جھگڑا شدت اختیار کرنے پر پولیس کو بھی بیچ بچائو کروانے کے لئے مداخلت کرناپڑی۔

جب دولہن کے پاس اس جھگڑے کی خبر پہنچی تو اس نے شادی کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ دولہے کے گھر والوں کی جانب سے دولہن کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن دلہن نے ایک نہ مانی۔ پولیس افسر کے مطابق دونوں فریقین میں ثالثی نہ ہونے کے بعد شادی کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago