بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قراردینے پربھارتی سیخ پا

بنجمن رچ کی اپنے یوٹیوب چینل پر’’میں نے انڈیا کا دورہ کیا، آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں‘‘ عنوان کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ

بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قراردینے پربھارتی سیخ پا

لندن:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور یوٹیوبر بنجمن رچ کی جانب سے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دینے پر بھارتی شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنجمن رچ نے حال ہی میں، 6 سال بعد بھارت کا دورہ کیا جس کا مقصد ملک کی ترقی کی رفتار کا جائزہ لینا تھا۔

بنجمن رچ نے اپنے یوٹیوب چینل پر’’میں نے انڈیا کا دورہ کیا، آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں‘‘ عنوان کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں انہوں نے دہلی اور کولکتہ کے اپنے سفر میں سڑکوں پر گڑھے، مضر صحت ماحول اور ہجوم سے بھری سڑکیں دکھائیں، جس پر انہیں بھارتی شہریوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بنجمن رچ نے ویڈیو میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر خود کرنے کی کوشش نہ کریں جب تک کہ آپ پیشہ ور مسافر نہ ہوں۔ یوٹیوبر نے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گندے ڈبے اور جنرل کوچ میں دوسرے مسافروں کی تیز آوازوں کی جھلکیاں شیئر کیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago