لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

گزشتہ برس 8,800 سے زائد ریپ کی شکایات درج کرائی گئیں

لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

لندن:لندن میں ہر گھنٹے میں ایک جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا اور گزشتہ برس 8,800 سے زائد ریپ کی شکایات درج کرائی گئیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال لندن میں 4,300 بچوں کا ریپ ہوا یا ان پر جنسی حملہ کیا گیا اور متاثرین کی مدد کرنے والی چیریٹیز نے اس صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیریٹیز نے زیادتی کے واقعات کی اصل شرح کہیں زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس ریپ کے علاوہ دیگر جنسی جرائم کی تقریباً 11,000 رپورٹس درج کی گئیں۔جو بچے یا بچیاں جنسی جرائم کا نشانہ بنے ان میں سے ایک چوتھائی متاثرین کی عمر 18 سال سے کم تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2018 سے 2023 تک جنسی جرائم میں 14 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 20,000 تک جا پہنچے۔ ریپ کرائسز کے مطابق ہر 6 میں سے ایک عورت زیادتی کی رپورٹ درج کراتی ہے اور ہر 5 میں سے صرف ایک مرد ریپ کی رپورٹ درج کراتا ہے جبکہ دیگر جنسی جرائم کے متاثرین میں سے ہر 4 میں سے ایک شکایت کرتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago