سعودی عرب کا اے سی کیلئے ماحول دوست گیس متعارف کروانے کا اعلان

ایئرکنڈیشنڈ میں استعمال ہونے والی فریون گیس کلوروفلورو کاربن بیرونی ماحول پر انتہائی برے اثرات مرتب کرتی ہے

سعودی عرب کا اے سی کیلئے ماحول دوست گیس متعارف کروانے کا اعلان

ریاض: ایئرکنڈیشنڈ میں استعمال ہونے والی فریون گیس کلوروفلورو کاربن بیرونی ماحول پر انتہائی برے اثرات مرتب کرتی ہے اس کے باعث ماحول میں گھٹن کا احساس ہوتا ہے اور اوزن کی تہہ کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس کے باعث سورج کی مضرشعائیں زمین تک پہنچتی اور جلد کے مختلف امراض کا باعث بنتی ہیں۔

ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کے قومی مرکز برائے تحفظ ماحولیات کے ماہر انجینئر رشاد الحریری نے ایک ایسی ماحول دوست گیس متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جوایئرکنڈیشن میں استعمال ہونے والی فریون گیس کا متبادل ہے۔

اردو نیوز کے مطابق رشاد الحریری نے کہا کہ ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں استعمال کی جانے والی فریون گیس ماحول کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کی جگہ ایک ایسی متبادل گیس کی ضرورت ہے ماحول کا تحفظ کر سکے۔

رشاد الحریری نے وضاحت کی زمین کو مضر شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں اوزون کو تہہ اہم کردر ادا کرتی ہے۔ اگر اس تہہ کو نقصان پہنچے تو اس کے اثرات زمین پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

1987 کے عرصہ میں اوزون کی لہر میں نقصان کا انکشاف ہوا تھا جس اس بات کو اجاگر کیا گیا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے اوزون کا مرکزی کردار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں اے سی قدرتی ٹھنڈک کو کم کررہے ہیں

رشاد الحریری نے کہا کہ 1990 ء کی دہائی سے سعودی عرب نے ایئرکنڈیشنگ میں استعمال ہونے والی گیس ایچ سی ایف 22 کو تبدیل کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا تھا۔ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس گیس کو ایچ ایف سی 134 میں تبدیل کیا جانے لگا۔

رشاد الحریری نے کہا کہ ویانا میں ایک کنونشن کے دوران تمام ممالک کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ اوزون کی تہہ کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔ کنونشن میں اس بات پر اتفاق رائے ہو ا تھا کہ اوزون کی تہہ کی حفاظت کے لیے فوراً ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سعودی عرب کی حکومت نے ماحول دوست گیس متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ فضا کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف ماحول کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ عوام کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago