Categories: ورلڈ

ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا

بہن کے نام کا حصہ بھائیوں نے اپنے نام کروا لیا تھا

ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا

سرینگر:سرینگر میں دہائیوں کی جدوجہد کے بعد ایک خاتون کو بالآخر اپنی والد کی وراثت میں حق مل گیا، جسے ان کے بھائیوں نے اپنے نام کروا لیا تھا۔ اس کیس میں ایک ہندو جج نے قرآن مجید کی سورہ نساء کی گیارہویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے بہن کو جائیداد میں حق دلوا دیا۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج ونود چٹرجی کول نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اسلام نے وراثت کی تقسیم کے اصول بہت تفصیل سے بیان کیے ہیں، جن پر عمل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مطابق مردوں کو عورتوں کے مقابلے میں دگنا حصہ ملتا ہے کیونکہ ان پر خاندان کی کفالت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خاتون مختی کو 1980 میں ان کے بھائیوں نے والد کی جائیداد سے بے دخل کر دیا تھا۔ یہ جائیداد زینہ کوٹ کے علاقے میں 69 کنال زمین پر مشتمل تھی، جسے بھائیوں نے سرکاری اہلکاروں کی مدد سے اپنے نام کرا لیا۔ مختی نے چار بیٹیوں اور پانچ بیٹوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ عدالتوں کے چکر بھی لگائے۔
1996 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے مختی کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن بھائیوں نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ اسی سال مختی کا انتقال ہو گیا، لیکن ان کے بڑے بیٹے محمد سلطان بٹ نے اپنی ماں کے حق کے لیے قانونی جنگ جاری رکھی۔ رواں برس جنوری میں محمد سلطان کے انتقال کے بعد مختی کے سب سے چھوٹے بیٹے محمد یوسف بٹ نے یہ مقدمہ لڑا اور آخرکار اپنی والدہ کا حق حاصل کر لیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اگر مختی کے بھائیوں نے زمین کے کچھ حصے کو فروخت کیا ہے، تو آج کی قیمت کے مطابق ادائیگی کی جائے یا پھر اتنا ہی رقبہ کسی دوسری جگہ فراہم کیا جائے۔

 

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago