امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی خطاب کے موقع پرایوان چھوڑ کرچلی گئیں
امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کاخطاب تاریخ کا بدترین قرار
واشنگٹن: امریکہ کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو تاریخ کا بدترین خطاب قرار دے دیاہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے کانگریس سے خطاب کے موقع پر ایوان ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔
انہوںنے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کو بدترین خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کاخطاب سمجھ سے باہرہے جواسرائیلی وزیراعظم نے کیاہےسابق اسپیکر نینسی پلوسی کے علاوہ چند اور ارکان اسمبلی نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی پارلیمنٹ میں تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا اورمسلم خاتون رکن اسمبلی رشیدہ نے خطاب کے دوران پلے کارڈ اٹھاکراحتجاج بھی کیاتھاپارلیمنٹ کے باہر بھی سینکڑوںافراداحتجاج میں شریک تھےجنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف شدیدنعرے بازی بھی کی تھی جس پرپولیس نے200سے زائداحتجاج کرنےوالے مظاہرین کوگرفتارکرلیاتھاجبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے احتجاج کرنےوالے مظاہرین کوایران کاآلہ کارقراردیاتھا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…