مہاراشٹرا میں دل دہلا دینے والا واقعہ, 70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل
مہاراشٹرا میں دل دہلا دینے والا واقعہ, 70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل
ممبئی، بھارت: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک 70 سالہ خاتون کو بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملزم، جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے، نے خاتون کو دو دن تک اپنی لاش کے ساتھ رکھا اور بالآخر تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس نے منصور نامی ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ منصور کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے، جس کی بیوی اور والدہ اُسے چھوڑ کر جا چکی تھیں، اور وہ گھر میں تنہا رہتا تھا۔
ملزم نے خاتون کو کسی دوسرے گاؤں سے اپنے گھر لایا تھا اور بیدردی سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پڑوسیوں کے مطابق، منصور کا محلے میں کسی سے زیادہ تعلق نہیں تھا اور وہ اکثر گھر سے باہر رہتا تھا۔ تاہم، اس نے دو یا تین روز قبل ضعیف خاتون کو اپنے گھر لایا تھا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، جبکہ منصور سے تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے خلاف ہونے والے بڑھتے ہوئے جرائم کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہے، جس نے ملک میں خواتین کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…