جاپانی حکومت کا کنواری لڑکیوں کی شادی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈالر تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی

جاپانی حکومت کا کنواری لڑکیوں کی شادی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

ٹوکیو:جاپانی حکومت نے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت ٹوکیو کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دیہی علاقوں میں شادی کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی کمی کو پورا کرنا اور شادی کے لیے دستیاب دلہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے تحت شادی کی خواہشمند لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات حکومت اٹھائے گی۔ اس کے علاوہ، ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈالر تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
جاپان کو حالیہ برسوں میں آبادی کے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ 2023 میں ملک میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں صرف 727,277 بچے پیدا ہوئے اور شرح پیدائش 1.20 رہی، جو کہ مستحکم آبادی کے لیے درکار 2.1 سے بہت کم ہے۔
حکومت نے گرتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے مالی مراعات اور بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ حتیٰ کہ ریاستی حمایت یافتہ ڈیٹنگ ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو کنوارے مرد و خواتین کو ملانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
جاپانی وزیراعظم نے اس بحران کو ملک کے لیے ایک سنگین ترین چیلنج قرار دیا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 ہفتے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 ہفتے ago