غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی حملے
غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی حملے
یروشلم : اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمن کے راس عیسیٰ اور حدیدہ کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ان حملوں میں لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ میں موجود حوثیوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان فضائی حملوں کے دوران پاور پلانٹس اور ایک سمندری بندرگاہ کو بھی ہدف بنایا گیا، جو تیل کی درآمدات کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ کارروائیاں حوثیوں کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حوثی باغیوں نے تل ابیب ایئرپورٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران راکٹ حملہ کیا تھا، تاہم اسرائیلی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راکٹ کو تباہ کر دیا تھا۔
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…