لینڈسلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 109 ہلاکتیں
لینڈسلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 109 ہلاکتیں
نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، پہاڑی علاقے سے گرا مٹی کا بڑا تودہ ایک دیہات پر گر گیا، جس کے نتیجے میں پورا گاؤں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے درجنوں مکانات دب گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اب تک ملبے سے 109 لاشیں نکال چکی ہیں جبکہ مزید 100 افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ مٹی کے تودے میں گاڑیاں اور مویشی بھی دب گئے ہیں، اور دریائے چلیار کی سیلابی لہروں میں بھی کئی گاڑیاں اور افراد بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک پل بھی ٹوٹ گیا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عارضی پل بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور امدادی کاموں کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ سیکڑوں افراد اب بھی متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی امداد کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…
)ایم وائے کے نیوز ٹی وی)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ناظرین کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور غیر…
پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سانحۂ سوات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت…