Categories: ورلڈ

احتجاجی مظاہرے،جماعت اسلامی پرپابندی کافیصلہ

پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائیگی:بنگلہ دیشی وزیرقانون

احتجاجی مظاہرے،جماعت اسلامی پرپابندی کافیصلہ

ڈھاکہ:بنگلادیش میں حالیہ پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس
میں کیا گیا۔ بنگلادیشی وزیر قانون کے مطابق پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی اور اس کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اسلامی چھاترو شبر پر پابندی
عائد کر دی جائے گی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے 2018 میں جماعت اسلامی بنگلادیش کی رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی۔

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی
اور ماورائے عدالت قرار دے رہے ہیں۔یہ پابندی اس وقت آئی ہے جب بنگلادیش میں طلبہ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے نتیجے میں پچھلے ہفتے پُرتشدد مظاہروں میں 205 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2,357افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سرکاری طور پر 147 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago