اسماعیل ہنیہ کی موت پر آیت اللہ خامنہ ای کا بدلہ لینے کا عزم

اس حملے کا مقصد ایران کی علاقائی سالمیت اور وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی موت پر آیت اللہ خامنہ ای کا بدلہ لینے کا عزم

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی مبینہ اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینا ایران کے لیے ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو ناقابل برداشت قرار دیا اور اسرائیل کو سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بھی اسماعیل ہنیہ کو ایک بہادر رہنما قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد ایران کی علاقائی سالمیت اور وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔

قطر نے بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔ قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ان لاپرواہ رویوں کا نوٹس لیں اور اسے جوابدہ ٹھہرائیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago