فائل فوٹو
ڈھاکہ :بنگلہ دیش نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں طویل تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا۔ سرکاری پرائمری اسکول پورے رمضان میں بند رہیں گے۔ محمد یونس کی سربراہی میں نگران حکومت نے ملک میں دہائیوں سے رائج کچھ چھٹیوں کو ختم کیا ہے جبکہ کچھ تعطیلات کے اوقات میں بھی تبدیلی کی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارتِ پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن نے سال 2025 کے لیے سرکاری پرائمری اسکولوں کی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ مجموعی طور پر 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق، پرائمری اسکولوں میں رمضان کی تعطیلات 2 مارچ سے شروع ہوں گی اور اس دوران رمضان، عید الفطر، جمعہ الوداع اور بنگلہ دیش کے یوم آزادی کی چھٹیوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 دن اسکول بند رہیں گے۔ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…