فائل فوٹو
لندن:انگلینڈ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں ایک تباہ کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں شراب نوشی کی وجہ سے 8,200 سے زیادہ افراد کی موت واقع ہوئی، جو کہ 2019 کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔
الکوحل ہیلتھ الائنس یوکے کے مطابق، یہ حالت ناقابل قبول ہے کہ الکوحل سے ہونے والی اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس صورتحال کا امکان ہے کہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے 10 سالہ منصوبے میں صحت عامہ کی ترجیح میں شامل ہو جائے۔
کورونا وبا کے دوران، برطانیہ بھر میں الکوحل کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ وبا کی وجہ سے زیادہ شراب نوشی کرنے والے افراد نے شراب کی مقدار میں مزید اضافہ کیا، جب کہ معتدل شراب نوشی کرنے والوں نے بھی اعتدال کی حد پار کر لی۔ اس دوران جب شراب خانے بند ہو گئے تھے، بہت سے لوگوں نے شراب کی خریداری کے لیے دکانوں کا رخ کیا اور گھروں پر شراب پینا شروع کر دی۔
یاد رہے کہ زیادہ تر اموات مردوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں، اور یہ افراد اکثر 75 سال کی عمر میں شراب کی وجہ سے جگر کی بیماریوں کا شکار ہوئے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…