Categories: ورلڈ

امریکہ میں لاپتہ ہونے والا طیارہ برفیلے سمندر سے مل گیا۔

نیویارک – بیرنگ ایئر کی ایک پرواز جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی جو اب برفیلے سمندر میں تباہ شدہ حالت میں مل گئی۔ سیسنا 208B گرینڈ کارواں نامی طیارہ جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم کے لیے روانہ ہوا، لیکن راستے میں ریڈار سے غائب ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال کے دوران ہوائی سفر کا سب سے ہولناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مائیک سالرنو کے مطابق، طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تلاش کا آغاز کیا گیا۔ جب ریسکیو ٹیموں کو ملبہ ملا، تو دو ماہر تیراکوں کو نیچے اتارا گیا تاکہ حادثے کا جائزہ لیا جا سکے۔

پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا، جسے آخری بار 3 بجکر 16 منٹ پر نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں ریڈار پر دیکھا گیا۔ طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق، علاقے میں شدید خراب موسم، کم مرئیت (Low visibility)، اور برفانی طوفان کی وجہ سے تلاش کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ماؤنٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا کام شروع کر دیا تھا۔ زمین پر سنو مشینوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھی ریسکیو ٹیمیں متحرک رہیں اور سمندری برف کی غیر مستحکم صورتحال نے بچاؤ عملے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

نوم فائر ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود سے کوئی سرچ آپریشن نہ کریں اور لاپتہ افراد کے لیے دعا کریں۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ طیارے اور اس میں سوار افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago