نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی عوام کو عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار سامنے آ رہا ہے، جنہوں نے اپنے ہی نیوز چینلز کو جھوٹ اور پروپیگنڈے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متعدد بھارتی شہریوں نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ "محبِ وطن” کے نام پر دھوکہ کیا گیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر موہت راج نے کھل کر میڈیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا:
"بطور بھارتی میں شدید غصے میں ہوں۔ ہمارے چینلز نے گزشتہ رات کراچی پر جعلی حملے کی جھوٹی خبریں دکھائیں، خیالی دعوے اور پرانی ویڈیوز استعمال کی گئیں۔ ہم فخر سے سوئے تھے، لیکن پوری دنیا کے سامنے تماشہ بن گئے۔ یہ حب الوطنی نہیں بلکہ غداری اور انتہائی شرمناک حرکت ہے۔”
بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیا نے ناظرین کو گمراہ کیا، بغیر ثبوت کے حملوں کا ڈرامہ رچایا، اور حقیقت کو مسخ کرکے قوم کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کروایا۔ سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان میڈیا اداروں کو جوابدہ بنایا جائے جو جھوٹی خبریں پھیلا کر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کراچی (ایم وائے کے نیوز) – شہر قائد میں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سکول…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) – پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب…
میکسیکو سٹی (ایم وائے کے نیوز) – سوشل میڈیا کی دنیا ایک اور ہولناک واقعے سے دہل گئی ہے، جہاں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان کی سیاسی فضا میں ایک بڑی تبدیلی کی امید پیدا ہو گئی ہے،…
پشاور (ایم وائے کے نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا…