لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو "بلوز برادرز” اور "دی 10 کمانڈمنٹس” میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، لاس اینجلس کی آتشزدگی کی نذر ہوگئیں۔ 95 سالہ اداکارہ کی باقیات اتوار کو شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے ملی، جب کہ ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی کیونکہ وہ انخلا کے نقطے پر موجود نہیں تھیں۔ ڈیلیس کو فلموں "بلوز برادرز” (1980)، "دی 10 کمانڈمنٹس” (1956)، اور "لیڈی سنگز دی بلوز” (1972) میں ان کے کرداروں کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔
ان کی پوتی، ڈیلیس کیلی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار منگل (7 جنوری) کو دیکھا تھا، جس دن آتشزدگی کا آغاز ہوا۔ کیلی نے ایک جذباتی فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی دادی کی باقیات مل چکی ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…