ممبئی/اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں 6 ممالک نے مشترکہ طور پر بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کے دوران صرف زمینی نہیں بلکہ ڈیجیٹل محاذ پر بھی بھارت کو نشانہ بنایا گیا۔
روزنامہ امت نے ٹائمز آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان سائبر حملوں میں پاکستان کے علاوہ ترکی، بنگلہ دیش، ملائیشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس شامل تھے، جنہوں نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر حملے کیے۔
ان حملوں کا ہدف بھارت کے دفاعی ادارے، ان کے وینڈرز، اہم انفراسٹرکچر جیسے بندرگاہیں، ہوائی اڈے، ریلوے، بجلی کے گرڈز، ایئرلائنز، ٹیلیکام کمپنی بی ایس این ایل، ڈیجیٹل مالیاتی نظام جیسے یو پی آئی، والٹس، اسٹاک ایکسچینجز اور بڑے صنعتی گروپس تھے۔
سائبر فارنزک ماہر پینڈیالا کرشنا شاستری نے ان حملوں کو ایک "منظم مہم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سائبر گروپس نے مالویئر، فشنگ، اور ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (DDoS) جیسے حملوں سے بھارت کے مختلف شعبوں کو نشانہ بنایا۔
ویب سائٹ Zone-H کے مطابق بھارت کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کی گئیں جن میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف واٹر سپورٹس (niws.nic.in) اور nationaltrust.nic.in شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کی ڈیفیسمنٹ کی گئی جبکہ سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (CCL) کی ویب سائٹ پر ہیکر "Mr. Habib 404” کا پیغام بھی چھوڑا گیا۔
سی سی ایل کے ترجمان آلوک گپتا نے کہا کہ ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے اور کمپنی کا کوئی ڈیٹا ضائع نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فی الحال ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک تکنیکی خرابی تھی، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہیکنگ ہوئی یا نہیں۔”
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…