پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والا بھارتی شہری گرفتار، انتہا پسندوں کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار

ایم وائے کے نیوز — بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنا ایک بار پھر جرم بن گیا۔ مغربی بنگال کے علاقے باراسات میں ایک مسلمان قصائی، رضوان، کو پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر پہلے مقامی ہندو شدت پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پھر پولیس نے اسے "ملک دشمن سرگرمیوں” کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رضوان نامی شخص نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران فیس بک پر ایک متنازع تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے وزیر اعظم کے سامنے جھکے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد مقامی افراد میں شدید غصہ پھیل گیا اور مشتعل ہجوم نے رضوان کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رضوان کو تشدد سے بچاتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، رضوان کے خلاف "ملک دشمن پوسٹس” پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مزید چھان بین کے لیے سائبر سیل کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رضوان کی پوسٹس سے عوامی جذبات مجروح ہوئے اور ان کا تاثر ریاست کی سالمیت کے خلاف گیا، جس بنا پر اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا بھارت میں اظہار رائے کی آزادی صرف مخصوص نظریات تک محدود ہے؟ کئی حلقے یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ رضوان کو بچانے کے بجائے گرفتار کیوں کیا گیا، جب کہ اصل مجرم وہ لوگ تھے جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago