ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

📍 واشنگٹن (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی تیاری مکمل کر لی ہے، خاص طور پر اگر امریکہ اسرائیل کی جنگ میں عملی طور پر شامل ہوا تو یہ حملے متوقع ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران نے میزائل اور دیگر عسکری سازوسامان کو تیار رکھا ہے۔ ممکنہ حملوں کی ابتدا عراق سے ہو سکتی ہے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی بھی حکمت عملی زیر غور ہے۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو دائرہ کار بہت وسیع ہو سکتا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل، وائٹ ہاؤس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کی جائے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ نے تقریباً تین درجن ری فیولنگ طیارے یورپ منتقل کیے ہیں۔ یہ طیارے امریکی لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے اور ایران کے خلاف ممکنہ حملوں میں بمبار طیاروں کی رینج بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز پہلے بھی یہ رپورٹ دے چکا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے فردو جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس کے لیے امریکہ کے پاس 30,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم موجود ہے، جو زیر زمین تنصیبات کو تباہ کر سکتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago