خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان نے فلسطینیوں کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، شاہی فرمان جاری کردیا

سعودی عرب کے فرمانروا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایک ہزار فلسطینی مرد و خواتین کو حج کی سعادت کے لیے مدعو کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان افراد کا انتخاب ان فلسطینی خاندانوں میں سے کیا جائے گا جن کے افراد اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے میں شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے بلکہ ان کے ساتھ یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ بھی ہے۔

یہ خصوصی میزبانی خادمِ حرمین شریفین کے سالانہ حج و عمرہ پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی نگرانی سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک سے منتخب افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج اور عمرہ کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ وہ مکمل سہولیات اور عزت و احترام کے ساتھ مناسکِ حج ادا کر سکیں۔

وزارتِ اسلامی امور نے تصدیق کی ہے کہ شاہی فرمان کے فوری بعد فلسطینی مہمانوں کے لیے ایک مکمل اور جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں سفری انتظامات، رہائش، خوراک، اور مناسکِ حج کی ادائیگی میں رہنمائی شامل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ مہمانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر روحانی فریضہ ادا کرنے کا موقع میسر آ سکے۔

MYK News

Recent Posts

کیا حمزہ علی عباسی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیاست، ماضی میں پاکستان…

4 گھنٹے ago

ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے خاموشی توڑ دی

لاہور (ایم وائے کے نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ…

5 گھنٹے ago

پاکستان میں ذوالحج کا چاندکب نظر آنے کا امکان اور عیدالاضحیٰ کب ہو گی

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر…

6 گھنٹے ago

پنجاب میں ہیٹ ویو جاری، سندھ میں گرمی میں کمی کا امکان

لاہور / کراچی — ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں جاری…

6 گھنٹے ago

پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کے لیے 550 آسامیوں پر 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور (نمائندہ خصوصی) — پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ملک…

6 گھنٹے ago

بابر اعظم کی پی ایس ایل میں سنچری مکمل، نئی تاریخ رقم

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرتے…

11 گھنٹے ago