21 فروری سے یکم مارچ تک اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے اختتام پر 9 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی اخبار عکاظ کے مطابق، وزارت تعلیم نے تعلیمی سال 2025 کے دوسرے سمسٹر کے اختتام پر یومِ تاسیس اور موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام اسکول 21 فروری (جمعہ) سے یکم مارچ (ہفتہ) تک بند رہیں گے۔ درس و تدریس کا سلسلہ 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات بھی جاری کیے تھے، جن کے مطابق صبح کی شفٹ 9 بجے سے شروع ہوگی۔ دوپہر کی شفٹ 1 بجے سے ہوگی جبکہ تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔

وزارت تعلیم نے اس موقع پر ای ایجوکیشن سسٹم "نور” میں درج شدہ تمام مضامین کی اصلاح، نگرانی اور جائزہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور  طلبہ کے نتائج کے فوری اعلان پر بھی زور دیا ہے۔ سیکنڈری اسکول کے امتحانات کے دوسرے دور کے شیڈول کو نور سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور پرائمری اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے غیر حاضر طلبہ کے لیے متبادل امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

2 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

2 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

2 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 مہینے ago