بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت کی طالبہ گزشتہ روز اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے قریب دل کا دورہ پڑا جسے وہ برداشت نہ کر پائی۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ کی عمر 16 سال تھی، بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں دوسرے اسپتال بھی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بنگلورو میں کدوگوڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شناخت اونتیکا چورسیا کے نام سے ہوئی ہے جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی نے والدہ کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کے کہنے پر انتہائی قدم اٹھایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھتی تھی اور حال ہی میں اس کے ایک ٹیسٹ میں کم نمبر آئے تھے جبکہ 15 فروری سے سالانہ امتحانات شروع ہونے والے تھے۔
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس…
ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم…
راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے…
اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس الزامات کے ثبوت…
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…