ابوظہبی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے پر باضابطہ اتفاق کر لیا ہے۔ اس اہم فیصلے کا اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا ہے، جو اس وقت ابوظہبی میں موجود ہیں۔
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 12واں اجلاس 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امارات کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔ اس اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی، ترقیاتی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سب سے نمایاں فیصلہ یہ تھا کہ اب پاکستان اور یو اے ای کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس موقع پر تین اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جن میں ایک معاہدہ ویزا سے استثنیٰ کا ہے۔ دیگر دو معاہدوں میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون نیز مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ، اسٹریٹجک اور معاشی تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں سے باہمی اعتماد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، آئی ٹی، بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
بھارتی پارلیمان نے 'وندے ماترم' کی توہین کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ بل کے…
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو لوٹ کر گولی مار دی ہے، جس کے بعد…
خبر میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری کا یہ دعویٰ…
راجن میں 15 کلو کی ایک بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ شیری نسل کی…
National Center of Meteorology کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی…
Cristiano Ronaldo اور ان کی منگیتر Georgina Rodríguez کے بارے میں غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ…