پاکستان

سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے: سپریم کورٹ

سینیٹ کے اوپن بیلٹ  سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔

عدالت عظمی کی اکثریتی رائے (4-1) ، نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات آئین پاکستان کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں۔

عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بدعنوانیوں کو روکنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور زور دیا ہے کہ تمام ادارے ای سی پی کی پیروی کرنے کے پابند ہیں۔

گذشتہ جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں رائے دہندگی کے انداز سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ رکھی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button