بھارتی ہدایتکار نے محبوبہ کی بیٹیوں کے سامنے انکی ماں سے عشق کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے دیوانہ وار پیار کیا کرتے تھے۔کرن جوہر نے چیٹ شو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے، کرن جوہر نے جھانوی اور خوشی کو بتایا کہ وہ اُن کی والدہ کے پیار میں پاگل ہو گئے تھے۔
پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق کرن جوہر نے اپنی محبت کا انکشاف اپنے چیٹ شو کافی وِد کرن میں سری دیوی کی اداکار بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا،کرن جوہر نے کہا کہ وہ سری دیوی کے سب سے بڑے پرستار تھے۔ کرن جوہر نے اپنی پہلی ملاقات کا بھی بتا دیا۔ انہوں نے بتایا کب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 1993ء میں میری پہلی بار سری دیوی سے ملاقات ہوئی تھی، وہ سری دیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گئے تھے اور اس دوران اُن کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے۔‘