پاکستان

بینک آف خیبر کے عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھی دوسرے ملازمین کو ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا گیا

پشاور: بینک آف خیبرکے ہیڈ کواٹر میں مزید 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ملازمین معمول کے مطابق فرائض سرانجام دینے پر مجبور ہیں ، جس سے دوسرے ملازمین میں بھی وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، بینک ذرائع نے بتایا کہ 28 ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ تین دیگر افراد بھی مثبت تھے۔بعدازاں ، بینک کے مزید 30 ملازمین کے نمونے لئے گئے جس میں مزید چار ملازمین کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔
گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ، انتظامیہ نے بینک کے پچاس سے زیادہ ملازمین کے ٹیسٹ کئے ہیں جس میں کچھ ملازمین کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی تک موصول نہیں ہوسکے ہیں۔ان سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششوں کے باوجود بینک انتظامیہ مزید بتانے کے لئے دستیاب نہیں ہورہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button