Cars

ٹیسلا موٹرز ایک نظر میں

ٹیسلا ان کارپوریٹڈ ، کی بنیاد 2003 میں امریکی تاجر مارٹن ایبر ہارڈ اور مارک ٹارپیننگ نے رکھی تھی ۔ ٹیسلا موٹرز کو الیکٹرانک اسپورٹس کار تیار کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹیسلا موٹرز نے اپنی پہلی کار ، مکمل طور پر الیکٹرک روڈسٹر جاری کی۔

ٹیسلا ان کارپوریٹڈ، پالو آلٹو ، کیلیفورنیا امریکہ میں واقع ہے۔ یہ کمپنی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ ، بیٹری انرجی اسٹوریج کو گھر سے لے کر گرڈ اسکیل تک اور اس کے سولر سٹی ، سولر پینل اور سولر چھت ٹائل مینوفیکچرنگ کے حوالےسے مہارت رکھتی ہے۔

مارکیٹ میں 11 سال کے بعد ، ٹیسلا کو 2019 تک دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پلگ ان اور بیٹری الیکٹرک مسافر کار کے کارخانہ دار کے طور پر درجہ دیا گیا ، 2020تک کمپنی نے تیار کردہ الیکٹرک کاروں کے 10 لاکھ نمبر کو پیچھے چھوڑ دیا ،  اور ماڈل 3 دنیا کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پلگ ان الیکٹرک کار کی حیثیت رکھتی ہے ۔

ٹیسلا کو ابھی حال ہی میں بہترین گاڑیاں بنانے کا اعزازملا ہے اور ٹیسلا ان کارپوریٹڈ نے ٹویوٹا کمپنی کو دنیا میں سب سے بہترین گاڑی بنانےوالی کمپنی کے اعزاز سے محروم کردیا ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت دگنی سے زیادہ ہو گئ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button