پاکستان

پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی روابط کو تبدیل کرنا چاہتا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی روابط کو ایک مضبوط معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان میں کویت کے سفیر نصیر المطائری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس زراعت ، خوراک کی حفاظت ، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے زبردست مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button