پاکستان

پی ڈی ایم لاشوں پر سیاست کھیلنا چاہتی ہے: فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاشوں پر سیاست کھیلنا چاہتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد لاہور کے جلسے کے لئے باضابطہ درخواست پیش کیے بغیر بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ درخواست جمع کروانے پر قانون کے مطابق غور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی اور 68 بلوں کو صوبائی اسمبلی سے منظور کرنے میں کامیاب رہا۔

وزیراعلیٰ کے معاون نے کہا کہ صوبائی حکومت کی توجہ خواتین ، بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تازہ ترین قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے ، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو قوانین منظور کیے گئے ہیں وہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button