پاکستان

عثمان بزدار نے آٹے ، چینی کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے محکمہ فوڈ کے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں سرکاری مقررہ قیمتوں پر چینی اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ نے متنبہ کیا کہ وہ اشیاء کی دستیابی میں رکاوٹوں کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور کسی کو بھی زائد قیمت پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button