COVID-19پاکستان

شیخ رشید بھی کورونا کے شکار ٹیسٹ پازیٹو آگیا

 وزارت ریلوے کے مطابق ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق ،شیخ رشید میں وائرس کی کوئی علامت نہیں دکھا ئی دے رہی ہے۔ تاہم ، وزارت نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر خود کو دو ہفتوں کے لیے اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق ، گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی کے ایم این اے جے پرکاش ، جنہوں نے گذشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی ، پیر کو کوروناوائرس کا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ، پرکاش نے اپنا ٹیسٹ جمعہ کے روز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ مبینہ طور پر ایم این اے نے شام کو ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button