پاکستان

شوگر اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور صاف شفاف تحقیقات کی جارہی ہے ، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ ، شفافیت اور قانون کے مطابق مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں پراسیکیوٹر جنرل ، ڈپٹی چیئرمین ، ڈی جی آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اس کے بعد نیب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربہ کار اور محنتی افسران پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم میں تفتیشی افسر ، مالیاتی ماہرین ، قانونی مشیر ، چینی کی صنعت میں تجربہ رکھنے والے ماہرین ، فرانزک ماہرین اور کیس آفیسر بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ تمام صوبوں سے شوگر سبسڈی کی مکمل تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنے نام صاف کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button