پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کو بڑا تحفہ ایک اور بڑا اعلان کردیا۔۔تعمیراتی شعبے میں خوشی کی لہر

وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعمیراتی شعبے میں این او سی کے اجراء کے عمل کو شفاف ، آسان اور جلد سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے آسان بنائیں۔

وہ رہائش ، تعمیر و ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے میں رہائش اور تعمیراتی منصوبوں میں کل سرمایہ کاری 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ ، اینٹوں اور لوہے کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

چیف سکریٹری سندھ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ون ونڈو پورٹل سرمایہ کاروں کے لئے کام کر رہا ہے ، جس کے تحت سندھ میں انیس منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھتر منصوبوں کے لئے این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نرم قرضوں کی آسان اقساط کے بارے میں تمام نجی بینکوں سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور ان کے تحفظات پر توجہ دی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور آگاہی مہم کے بارے میں بتایا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے متعلق ایک سو بارہ کمپنیاں ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جو 123 منصوبوں پر کام کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button