پاکستان

مودی کو ڈرپوک کہنے پہ ہربھجن اور یوراج شاہد آفریدی سے ناراض

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کل آزاد کشمیر میں بھارت اور بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا پاک فوج کے اہلکاروں کی موجودگی میں شاہد آفریدی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے تو انکے چوزوں کو ہوا میں مارا، چاۓ پلا کر واپس بھجوایا ہے عزت کے ساتھ
اسکے علاوہ شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کو ‘ڈرپوک’ بھی کہہ ڈالا،

جس پہ بھارتی عوام نے غصہ کا اظہار کیا ایسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے دو سابق کرکٹرز ہر بھجن سنگھ اور یوراج سنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہربھجن سنگھ کا ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے بیان سے مجھے تکلیف ہوئی ہے، جس میں انہوں نے ہمارے ملک اور وزیراعظم کو برا بھلا کہا اور یہ بات نا قابل قبول ہے اسی طرح یوراج سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے بارے میں شاہد آفریدی کے الفاظ سے بہت مایوسی ہوئی، اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے ایک ذمہ دار بھارتی کی حیثیت سے میں اس طرح کے الفاظ برداشت نہیں کروں گا، میں نے انسانیت کی خاطر اپیل کی تھی لیکن اب نہیں کروں گا یاد رہے کہ کورونا کی وباء شروع ہونے کے بعد دونوں بھارتی کرکٹرز نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات دیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button