ورلڈ

کورونا کی مریضہ نے نرس پہ تھوک دیا

کورونا کی وباء سے جہاں سب لوگوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے وہیں پہ کچھ ایسے بھی سپاہی ہیں جو خطرے کی نوعیت کو سمجھتے ہوے بھی اپنے پیاروں سے دور، اس وباء سے لڑ رہے ہیں. جی ہاں! ڈاکٹرز اور نرسیںپوری دنیا اس وقت کورونا کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے. جس کے فرنٹ لائن سپاہی ڈاکٹرز اور نرسیں ہیں

امریکہ کے شہر اوسیگو میں ایک واقعہ پیش آیا. کورونا سے متاثرہ ایک خاتون نے نرس پر تھوک دیا.انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 33 سالہ سنتھیا میئرس نامی خاتون اسپتال پہنچیں تھی تاہم ڈسچارج پیپرز مکمل نہ کرنے پر اس کی انتظامیہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے ایک نرس کے منہ پر تھوک دیا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا اور سنگین جرائم کی شق عائد کی یاد رہے کہ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے. جبکہ 90 ہزار 980 اموات ہوچکی ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button