ورلڈ

کورونا سے اموات، مسلم ممالک کا عید پے کر فیو کا اعلان

جہاں کورونا سے مسلم ممالک میں رمضان کی رونق ختم ہوگئ، اب بہت سے مسلم ممالک نے عید کے دوران مکمل کرفیو کا اعلان کردیا ہے

ترکی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے عید کے دوران 23 سے 26 مئ تک ملک گیر چار دن کا کرفیو لگا دیا ہے. اس سے پہلے 31 صوبوں میں کرفیو کا نفاز تھا. اب عید کے دوران ملک گیر کرفیو لگے گا

سعودی عرب اور متحد عرب امارات میں بھی کرفیو کا اعلان کیا جا چکا ہے. یہ اقدام کورونا کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے

اردن: ملک میں عید کے پہلے دو روز نقل و حرکت پہ پابندی عائد. البتہ دو روز کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ گھومنے کی اجازت ہوگی

قطر: ملک میں کھانے کی اشیاء، فارمیسیز، ریسٹورانٹس کی ڈیلوری سروس اور چند ضروری کاروبار کے علاوہ 31 مئ تک سب بند رہے گا

اومان: ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کر کے گھر سے نکلنے والوں کو جیل اور جرمانے کیے جائں گے

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے. کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے باقی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی دانشمندنہ فیصلے کرنے ہوں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button