پاکستان

بچے سے اعتکاف کے دوران زیادتی کی کوشش ملزم گرفتار

  پولیس نے ایک شخص کو اعتکاف کے دوران ایک نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات شہر کے ایک علاقہ میں پولیس کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں لکھا تھا کہ چند روز قبل ان کا نوجوان 15 سالہ بیٹا مسجد میں محلے کے تین افراد کے ساتھ اعتکاف پر بیٹھا تھا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں جمعرات کی رات میں جب وہ مسجد اپنے بیٹے کے لیے کھانا لے کر گئے تھے تو انہیں مسجد میں شور کی آوازیں آئی اور جیسے ہی میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ ملزم میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بچے کے والد کو دیکھتے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس کا کہنا ہے چونکہ یہ اعتکاف کی پہلی رات تھی اس لیے مسجد میں صرف ملزم اور نوجوان لڑکا ہی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس لڑکے نے مسجد کے امام کو اس شخص کے غیر مناسب رویہ کی شکایت کی تھی جس پرامام مسجد نے اس شخص  کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اس لڑکے کا محلہ دار بھی ہے اور دور کا رشتے دار بھی اور اس معاملے کے انہوں نے اپنی برادری میں بھی حل کرنے کی کوشش کی جس پر کوئی حل نہ نکل سکا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button