پاکستان

صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی کا جھنڈا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحت انصاف کارڈ کے اوپر پاکستان تحریک انصاف کا پرچم لگانے سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو کی اور وفاقی وزارت صحت و اطلاعات سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پارٹی کے جھنڈے اور سرکاری کارڈوں پر تصاویر قواعد کے خلاف ہیں اور سپریم کورٹ نے 2018 میں تین صوبوں کے خلاف ازخود کارروائی کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس خلاف ورزی پر موجودہ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے تمام فریقوں کو تحریری جوابات جمع کرانے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button