پاکستان

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کریں گے جبکہ چیف سکریٹری ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر کراچی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ، اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے بارے میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں مدرسوں کی رجسٹریشن ، صوبے میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال اور جیل اصلاحات اور سیف سٹی منصوبے پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ شامل ہے۔

اجلاس میں چینی شہریوں کی سلامتی کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پانچ ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button