پاکستان

فروغ نسیم نے تیسری باروفاقی وزیر قانون کا عہدے پر فائز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم نے جمعہ کے روز تیسری بار وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف کی صدارت صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دیگر معززین کی موجودگی میں ایوان صدر میں کی

فروغ نسیم نے پہلی بار استعفیٰ دیا جب انہیں سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک مقدمے میں وفاقی حکومت کی طرف سے کیس لڑنا تھا۔

انہوں نے کیس کی تکمیل کے بعد دوسری بار وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے حلف لیا۔

تاہم ، جب عدالت عظمیٰ کے جسٹس فا ئض عیسیٰ نے اپنے صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست دائر کی تو فروغ نسیم نے ایک بار پھر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا اور حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے لارجر بنچ کے سامنے یہ کیس لڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button