سیاست

لڑکی کی جعلی آئی ڈیز بنا کرلوگوں کو پھنسانے والا ملزم گرفتار شہریوں کو پھنسا کے اُن کے ساتھ کیا کرتے تھے ہولناک انکشافات

سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر لوگوں کو پھنسا نے والا شہباز نامی ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلاماآباد کے تھانے لوہی بھیر میں پولیس نے شہباز نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی لاتعداد جعلی آئی ڈیز بنا کر لوگوں کو ملنے کے بہانے بلاکر ڈکیتی کرتا تھا۔ملزم شہباز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر لاتعداد جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہے۔

پولیس نے ایک بلائنڈ قتل کے کیس میں تحقیقات کے دوران اس شہباز نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے اس نے ایک شہری چن زیب کے ساتھ دوستی کر کے اُس کو ملنے کے بہانے بلا کر چوری کرنے کی کوشش کی جس پر چن زیب نے مزاحمت کی جس پر شہباز اور اس کے ساتھیوں نے چن زیب کا قتل کردیا۔ یہ لوگ اس طرح مختلف لوگوں کو بلا کر ملنے کے بہانے چوریاں کرتے تھے۔ ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے باقی ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button