جمعہ, مئی 9, 2025, 2:47 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

پوشیدہ خزانے

زمین کے دامن سے جو معدنیات نکالی جاتی ہیں ان پر ان زمینوں کے باسیوں کا حق تسلیم نہیں کیا جاتا

in کالم
0 0
پوشیدہ خزانے

پوشیدہ خزانے

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پوشیدہ خزانے
عقیل دانش

سیاسی بحث
پھنسی ہے قوم گرداب بلا میں
اب اس بحران میں پھیلائو کب تک؟
دبائو ، دھمکیاں، تکرار کیس
سیاسی بحث میں گھیرائو کب تک؟

قدرت نے پاکستان کو بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے۔ مشرق و مغرب کے درمیان مناسب محل وقوع ( اسی لئے مغرب سے مشرق کی طرف جانے والی متعدد سفری پروازیں کراچی ٹھہرتی تھیں)۔ معتدل آب و ہوا، سمندر، پہاڑ، ریگستان، زرخیز زمین جس میں طرح طرح کے اناج اور پھل کاشت کئے جاتے ہیں اور جا سکتے ہیں۔ ایک زمانے میں کیلا پاکستان میں بنگلہ دیش سے آتا تھا اب خود سندھ اس کا مرکز ہے۔ ہمارے یہاں کے آموں کی دھوم دنیا بھر میں مچی ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ قدرت نے ہماری زمین کو طرح طرح کی معدنیات سے نوازا ہے۔ ہم سندھ اور بلوچستان میں کانوں سے کوئلہ نکال رہے ہیں۔ کھیوڑے کی زمین اپنے اندر نمک کا خزانہ چھپائے ہوئے ہے۔ بلوچستان ہمیں آنکس ONYXپتھر فراہم کرتا ہے۔ طرح طرح کے قیمتی موتی قدرت نے ہماری زمینوں میں چھپا رکھے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی زمین تانبا، پیتل، سونا، پٹرول وغیرہ کے خزانے بھی اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ برسوں سے سوئی کے مقام سے گیس نکل رہی ہے جو پاکستان کے لئے قدرت کا ایک حسین اور قیمتی تحفہ ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ زمین کے دامن سے جو معدنیات نکالی جاتی ہیں ان پر ان زمینوں کے باسیوں کا حق تسلیم نہیں کیا جاتا۔

ان ذخائر سے فائدہ اٹھانے والوں میں یا تو حکومت ہے یا پھر علاقے کے خان، ملک وڈیرے،جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔ عوام کا کام تو صرف جان ہتھیلی پر رکھ کر زمین کی تہہ سے معدنیات نکالنا ہے۔ چند حکومتوں نے باہری ملکوں سے معدنیات کے ذخائر نکالنے کے لئے معاہدے بھی کئے لیکن بوجوہ یہ معاہدے پورے نہ ہو سکے اور حکومتوںکو کروڑوں اور اربوں روپے کا ’’تاوان‘‘ ادا کرنا پڑا۔ پاکستان کے کئی بند بجلی پیداکررہے ہیں۔ اگر کالا باغ کے مقام پر ایک اور بند تعمیر ہو جاتا تو اب تک پاکستان بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہو جاتا اور فی الوقت نجی کمپنیز کو جو اربوں روپے ادا کئے جارہے ہیں وہ بچ جاتے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے پاکستان کو اندھیروں سے نجات دی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نجی کمپنیاں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان کمپنیز سے ایسے معاہدے کئے ہیں جن کی رو سے پاکستان بجلی بنانے یا نہ بنائے اس کمپنی کو ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ان آئی پی پیز نے پاکستان کو دیوالیہ کی حد تک پہنچا دیا ہے۔ غضب یہ ہے کہ ان کمپنیز کا بجلی کی ترسیل کا نظام بھی نہایت بوسیدہ، ناکارہ اور نامکمل ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو نہ کافی بجلی ملتی ہے نہ عوام تک یہ بجلی پہنچتی ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMFکی چوکھٹ پر لیجانے میں جو عوامل کارفرما ہیں ان میں بنیادی طور پر یہی بجلی یا توانائی ہے۔ کاش ہم نے کالا باغ ڈیم بنا لیا ہوتا تو شاید حالات مختلف ہوتے۔ اب کالا باغ کے مقام پر کروڑوں اربوں روپے کی مشینیں پڑی زنگ آلود ہورہی ہیں اور کوئی حکومت ان کے استعمال کا بیڑا نہیں اٹھاتی اس بند کی تعمیر بھی سیاست کی نذر ہو گئی جس حکومت نے بھی یہ بند بنانے کی کوشش کی اس کی مخالفت میں صد ہا زمین دار کھڑے ہو گئے۔ کاش ہم سب قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینے کی صلاحیت رکھتے۔ یہ حقیقت ہے کہ بعض اوقات موسم کی ستم ظریفی، زلزلوں اور سیلابوں کی صورت میں بڑے بڑے مسائل پیدا کرتی ہے لیکن زندہ قومیں ان مسائل سے ہمت، یکجہتی اور اتفاق سے نپٹی ہیں۔

ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں لفظ دیانت صرف کتابوں اور زبانوں پر نظر آتا ہے۔ سب سے بڑے زلزلے اور تباہ کن سیلاب کی مد میں دنیا بھر نے ہمیں جو امداد ای آج تک حکومتیں عوام کو یہ نہیں بتا سکیں کہ وہ امداد کب کیسے اور کتنی اور کہاں کہاں خرچ ہوئی۔ قدرت آج بھی ہم پر مہربان ہے اور ہمہ وقت اپنی نعمتوں سے نواز رہی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم قدرت کی ان نوازشات سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہم اتنی شکر بناتے ہیں کہ دوسرے ممالک کو برآمد کر دیتے ہیں اور پھر مہنگے داموں دوسرے ممالک سے شکر درآمد کر لیتے ہیں۔ ہم وافر مقدار میں گندم پیدا کرتے ہیں اور بیرون ملک فروخت کر دیتے ہیں پھر بہت مہنگے داموں دوسرے ممالک سے گندم خرید لیتے ہیں پتہ نہیں کب ہماری حکومتوں اور سرمایہ داروں کی یہ ’’نیرنگیاں‘‘ ختم ہونگی اور پاکستان زمین میں پوشیدہ خزانوں تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

Previous Post

شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری جاری

Next Post

سب کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

مزیدخبریں

کالم

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

05/09/2025
کالم

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

03/15/2025
کالم

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

03/14/2025
پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کالم

پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں

01/15/2025
آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟
کالم

آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟

01/07/2025
کالم

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

01/01/2025
Next Post
سب کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

سب کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025

جولائی 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جنوری   اگست »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd