پیر, اگست 3, 2026, 6:33 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گلگت حادثہ: گجرات کے 4 نوجوانوں کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں، فضاء سوگوار

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
????? ?? ????? 4 ?????? ???? ????? ??? ??? ???

????? ?? ????? 4 ?????? ???? ????? ??? ??? ???

گجرات (ایم وائے کے نیوز) گلگت میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار دوستوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں، جہاں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ چاروں نوجوان دوست 12 مئی کو شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے اپنے گھروں سے روانہ ہوئے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں عثمان ڈار کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ساروکی میں ادا کر دی گئی۔ فضا اُس وقت غمناک مناظر پیش کرنے لگی جب عثمان کا جسد خاکی جب گاؤں لایا گیا، تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔مدوسرے جاں بحق نوجوان سلیمان نصراللّٰہ کی نماز جنازہ موضع جسوکی میں ادا کی جائے گی۔ ان کے اہلِ خانہ گہرے صدمے میں ہیں، جنہوں نے بتایا کہ سلیمان پُرامید، خوش اخلاق اور زندگی سے بھرپور نوجوان تھا۔ دیگر دو دوستوں کی نمازِ جنازہ آج صبح ساڑھے 10 بجے نواحی گاؤں کوٹ گھکہ میں ادا کی جائے گی، جہاں پورے علاقے میں غم کی فضا طاری ہے۔ رشتہ داروں، دوستوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ رہی ہے اور جنازے میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے۔

حادثے نے صرف چار خاندانوں کو نہیں، بلکہ پورے گجرات اور اس کے نواحی علاقوں کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان نہایت نیک سیرت اور بااخلاق تھے، جنہوں نے ایک ساتھ زندگی کا سفر شروع کیا اور ایک ساتھ ہی ابدی سفر پر روانہ ہو گئے۔

ایم وائے کے نیوز حادثے کے حوالے سے مسلسل معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ گاڑی کا دشوار گزار پہاڑی راستے پر بے قابو ہو جانا بتایا جا رہا ہے، تاہم مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ خاندانوں اور دوستوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے دردناک واقعات سے بچا جا سکے۔ چاروں دوستوں کی اچانک موت نے گجرات کے لوگوں کے دل ہلا دیے ہیں، اور ہر کوئی اس سانحے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کر رہا ہے۔

Previous Post

PSL 10 کا تاج ایک بار پھر لاہور قلندرز کے سر۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست

Next Post

آئس کریم میں چھپی خاموش قاتل چیز جو آپ کی آنتوں، معدے اور مجموعی صحت کو تباہ کر سکتی ہے

مزیدخبریں

اہم خبریں

شوق کا کوئی مول نہیں، راجن پور میں 15کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

08/03/2026
اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

08/03/2026
myk-news-tv
انٹرٹینمنٹ

اسٹار فٹبالر رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

08/03/2026
اہم خبریں

افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہونگے: پی ایم ڈی سی

08/03/2026
اہم خبریں

زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، کراچی میں سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے: گورنر سندھ

08/03/2026
اعوام اورمیں

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

08/03/2026
Next Post

آئس کریم میں چھپی خاموش قاتل چیز جو آپ کی آنتوں، معدے اور مجموعی صحت کو تباہ کر سکتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

شوق کا کوئی مول نہیں، راجن پور میں 15کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

08/03/2026

مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

08/03/2026

myk-news-tv

اسٹار فٹبالر رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

08/03/2026

افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہونگے: پی ایم ڈی سی

08/03/2026

زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، کراچی میں سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے: گورنر سندھ

08/03/2026

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

08/03/2026

مئی 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« اپریل   جون »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd