کراچی (ایم وائے کے نیوز) — جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک اور سزایافتہ مجرم کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جیکسن کی حدود سے مفرور قیدی سلمان ولد محمد فاروق کو گرفتار کیا، جو پہلے اسی تھانے کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ملیر جیل منتقل ہوا تھا۔ گرفتاری کے بعد قیدی کو دوبارہ ملیر جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس نے چار دیگر فرار قیدیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔