(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان کی سیاست ایک بار پھر بڑی پیش رفت کی دہلیز پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے، اور اس کا مرکز بنے ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف، جنہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی ممکنہ شمولیت کا اشارہ دے کر سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس وقت جاری پسِ پردہ معاملات کی تفصیلات تو نہیں بتا سکتے، مگر اس بات کا امکان ضرور موجود ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بن جائے۔ ان کے بقول، اگر پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے رابطوں کی مکمل تفصیلات ان کے علم میں نہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر قومی ایجنڈا پر کام کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی جیسے بڑے سیاسی دھڑوں کا اشتراک ناگزیر ہے۔ ان کے بقول دونوں جماعتیں مل کر قومی مفاد میں اہم فیصلے کر سکتی ہیں، جس سے ملک میں سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔ جب پیر کے روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن یہ کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو تاحال وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی کوئی باقاعدہ پیش کش نہیں کی گئی، اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں