پیر, اگست 24, 2026, 4:28 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پنجاب اسمبلی تماشا گاہ نہیں بننے دوں گا، آئین کے دائرے میں رہ کر ایوان چلاؤں گا: سپیکر ملک محمد احمد خان

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی کو احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، لہٰذا اسمبلی کو تماشا گاہ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سپیکر نے زور دے کر کہا کہ ایوان کے تمام ارکان نے خود اسمبلی کے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں اور ان ہی قوانین کے مطابق کارروائی چلائی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایوان کی حرمت اور ہر رکن کے آئینی حق کا تحفظ چاہتے ہیں، مگر بدقسمتی سے بعض ارکان ایوان کو احتجاج کی جگہ بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وہ آئین کی شق 62 اور 63 کے سخت ناقد ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ دفعات آمریت کی باقیات ہیں، جنہیں اب ختم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپیکر کو نااہلی کا اختیار دیا تھا، لیکن یہ مناسب نہیں کہ آئین کی دفعات کو من پسند انداز میں استعمال کیا جائے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کی تمام جمہوریت صرف ہمارے خلاف ہی جاگتی ہے؟ اگر وزیراعظم کو غلط بیانی پر نااہل کیا جا سکتا ہے تو ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو سکتی؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بولنے کا پورا موقع دیا گیا، لیکن مسلسل ہنگامہ آرائی سے بجٹ تقریریں تک سننے نہیں دی گئیں۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ بعض اپوزیشن ارکان کو نوٹس بھی بھیجے گئے ہیں تاکہ ایوان کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی رکن کی معطلی کو اپنا ہدف نہیں بنا رہے، بلکہ ان کی توجہ اس امر پر ہے کہ ایوان کی کارروائی کس طرح موثر طریقے سے چلائی جائے۔

ملک احمد خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ کسی کا حق نمائندگی چھیننے کے حامی نہیں ہیں، لیکن ایوان میں فحش اشاروں اور غیرپارلیمانی رویے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کی بنیاد پر ماضی میں حکومتیں ختم ہوئیں، نااہلیاں ہوئیں، لیکن ان فیصلوں میں اپوزیشن کا ہی بڑا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا لیڈر جیل میں ہے تو عدلیہ سے رجوع کرے، جیسے ماضی میں دیگر رہنما کرتے رہے ہیں۔ سپیکر نے خبردار کیا کہ ایوان کو بدنظمی کا شکار کرنے سے "کسی تیسرے نظام” کو جگہ مل سکتی ہے، جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہوگا۔ ملک محمد احمد خان نے آخر میں کہا کہ ان کے آئینی اختیارات کو کوئی سلب نہیں کر سکتا، اور ان کا عزم ہے کہ پنجاب اسمبلی کو وقار کے ساتھ آئینی اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے چلایا جائے گا۔

Previous Post

سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبر پر خواجہ آصف کا موقف آگیا

مزیدخبریں

اہم خبریں

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

08/24/2026
اہم خبریں

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

08/24/2026
اہم خبریں

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

08/24/2026
اہم خبریں

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

08/24/2026
اہم خبریں

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ’جعلی اور اے آئی‘ قرار دیدیا

08/24/2026
اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ

08/24/2026
Next Post

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبر پر خواجہ آصف کا موقف آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

08/24/2026

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

08/24/2026

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

08/24/2026

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

08/24/2026

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ’جعلی اور اے آئی‘ قرار دیدیا

08/24/2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ

08/24/2026

جولائی 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
« جون   اکتوبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd