بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔













