لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لندن کے دورے کے لیے استعمال کیے گئے سرکاری طیارے کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے ہیں، جبکہ جیو ٹی وی نے ادائیگی کے چیک کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔













