خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، 72 گھنٹوں کے دوران مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں ایم پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 5 کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں ایم پاکس سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بخار، سر درد، جسم میں درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا ایم پاکس کی علامات میں شامل ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کیا جائے۔












